Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم کورٹ میں حلقہ بندیوں کیخلاف ایک اور درخواست مسترد

Now Reading:

سپریم کورٹ میں حلقہ بندیوں کیخلاف ایک اور درخواست مسترد
ٹیکس ٖفراڈ کیس

سپریم کورٹ میں ٹیکس فراڈ کیس میں ضمانت کی درخوست واپس لینے کی بنیاد پرخارج

سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 12 میں حلقہ بندی سے متعلق نظرثانی کی درخواست خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق عدالتِ عظمٰی میں درخواست پرسماعت کے دوران قائم مقام چیف جسٹس سردارطارق مسعود نے ریمارکس دیے کہ عام انتخابات کی تاریخ آنے سے ملک میں تھوڑا استحکام آیا ہے، کیا آپ ملک میں استحکام نہیں چاہتے؟ عام انتخابات کی تاریخ آنا کوٸی معمولی بات نہیں۔

وکیل درخواست گزارقمرافضل نے کہا کہ انتخابی حلقہ بندی کے حوالےسےغلط فیصلہ کیا گیا جس پرجسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ  الیکشن پروگرام جاری ہو چکا اب کچھ نہیں ہوسکتا، انفرادی درخواستوں پر فیصلہ دینے لگ گئے تو الیکشن عمل متاثرہوگا۔ ایسی درخواستوں پر عام انتخابات کیلئے 8فروری کی تاریخ کو ڈسٹرب نہیں کرینگے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے درخواست گزاروکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ انتخابات وقت پر نہیں چاہتے تو عدالت میں بیان دیں، الیکشن کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دینگے۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ انتخابات میں کوٸی تاخیر نہیں ہونی چاہیے، کسی کو الیکشن تاخیر کا شکار کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

Advertisement

سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 12میں حلقہ بندی سے متعلق نظرثانی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابی حلقہ بندیاں تبدیل نہیں ہوسکتی۔

درخواست گزارامیر خان نے بلوچستان ہاٸی کورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ رجوع کیا تھا جس پرقاٸم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر