Advertisement
Advertisement
Advertisement

متحدہ عرب امارات میں راز افشا کرنا جرم قرار، ڈیڑھ لاکھ درہم جرمانے کا انتباہ

Now Reading:

متحدہ عرب امارات میں راز افشا کرنا جرم قرار، ڈیڑھ لاکھ درہم جرمانے کا انتباہ

سوشل میڈیا پر لوگوں کی نجی گفتگو یا تصاویر بنا اجازت شیئر کرنے والے لوگ اب ہوشیار ہو جائیں۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی نے لوگوں کے راز کو سوشل میڈیا پر افشا کرنے کو جرم قرار دیتے ہوئے اس پر ڈیڑھ لاکھ جرمانے کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نئے قانون کے تحت کسی فرد کی نجی گفتگو کو ریکارڈ کرنے اور شیئر کرنے پر آپ کو جیل اور بھاری جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے.

ابو ظہبی جوڈیشل اتھارٹی نے منگل کے روز ملک کے انسداد افواہوں اور سائبر کرائم قانون (خاص طور پر، 2021 کے وفاقی فرمان قانون نمبر 34 کے آرٹیکل 44) کی کچھ اہم تفصیلات کی وضاحت کی جو لوگوں کی رازداری کا تحفظ کرنا چاہتا ہے.

اسمارٹ ٹیکنالوجیز اب سب کے لئے قابل رسائی ہے لیکن متحدہ عرب امارات کا قانون اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اسمارٹ ٹیکنالوجیز کے ذریعے سوشل میڈیا پر رہائشیوں کی ذاتی جگہ اور حدود کا ہر وقت احترام کیا جائے۔

Advertisement

اے ڈی جے ڈی کے مطابق رضا مندی کے بغیر کوئی بھی بات چیت کو ریکارڈ یا شیئر نہیں کرسکتا ہے یا دوسروں کی تصاویر نہیں لے سکتا اور محفوظ نہیں کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات ایسے جرائم پر صفر رواداری کا اطلاق کرتا ہے جو کسی کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

ان خلاف ورزیوں کے تحت کئی دیگر اقدامات بھی کیے جاتے ہیں جن کے تحت کسی مجرم کو کم از کم ڈیڑھ لاکھ درہم سے پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ یا پھر کم ازکم 6 ماہ کی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

اے ڈی جے ڈی نے کہا کہ اگر کسی صوتی نوٹ ، تصویر یا منظر کو کسی دوسرے شخص کو بدنام کرنے یا ناراض کرنے کے لئے تبدیل کیا جاتا ہے تو سزا کم از کم ایک سال قید اور یا 250،000 درہم سے 500،000 درہم تک جرمانے کی سزا دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر