سابق اپوزیشن لیڈر اور سینئر لیگی رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام کا درد دل رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر اور سینئر لیگی رہنما راجہ ریاض احمد نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف عوام کا درد دل رکھتے ہیں، وہ حالات دیکھ کر خون کے آنسو روتے ہیں۔
راجہ ریاض نے کہا کہ نواز شریف وزیر اعظم بن کر عوام کو مسائل سے نکالیں گے، سابق حکومت نے عوام کا برا حال کیا، میاں نواز شریف ملک سے مہنگائی کا مکمل خاتمہ کرنا چاہتے ہیں، مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
