Advertisement
Advertisement
Advertisement

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، شریک ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

Now Reading:

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، شریک ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز
احتساب عدالت اسلام آباد

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا فیصلہ 13جنوری کو متوقع

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ سی آر پی سی کی سیکشن 87 کے تحت مفرورملزمان کیخلاف اشتہاری کے نوٹسز جاری کرتی ہے، اور ملزمان کے حوالے سے ان کی رہائش گاہوں کے باہر اشتہارات چسپاں کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ ریفرنس کے تفتیشی افسرمیاں عمرندیم عدالت میں پیش ہوئے اور رپورٹ جمع کرائی، ریفرنس میں شریک چھ ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہو سکی۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ ملزم ملک ریاض حسین، مرزا شہزاد اکبر، ضیاء المصطفی نسیم کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہو سکی،  ملزم سید ذوالفقاربخاری، احمد علی ریاض اور فرحت شہزادی کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہو سکی، رپورٹ کے مطابق ملزمان جان بوجھ کر وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہونے دے رہے اور خود کو چھپا رکھا ہے۔

جج محمدبشیر نے حکم نامے میں کہا کہ ملزمان کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے دینے کا مقصد قانونی نظام کو فرسٹریٹ کرنا ہے، عدالت اس حوالے سے مطمئن ہے کہ ملزمان مفرور ہیں اور گرفتاری سے بچنے کے لیے چھپے ہوئے ہیں، عدالت سی آر پی سی کی سیکشن 87 کے تحت مفرور ملزمان کیخلاف اشتہاری کے نوٹسز جاری کرتی ہے اورملزمان کے حوالے سے ان کی رہائش گاہوں کے باہر اشتہارات چسپاں کیے جائیں۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق ملزمان کے آبائی اور رہائشی علاقوں میں بھی اشتہارات کو اونچی اواز میں پڑھا جائے، ملزمان کے خلاف اشتہاری قراردیے جانے کی مزید کارروائی 6 جنوری 2024 کو ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر