Advertisement
Advertisement
Advertisement

میلبرن ٹیسٹ؛ آسٹریلیا پہلی اننگز میں 318 پر آؤٹ، پاکستان نے 6 وکٹ پر 194 رنز  بنالیے

Now Reading:

میلبرن ٹیسٹ؛ آسٹریلیا پہلی اننگز میں 318 پر آؤٹ، پاکستان نے 6 وکٹ پر 194 رنز  بنالیے

میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے روز  آسٹریلیا کے 318 رنز کے جواب میں پاکستان نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بولرز چھائے رہے اور آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو 318 رنز پر ڈھیر کردیا۔

میلبرن ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی تاہم پہلے روز بارش کے باعث صرف 66 اوورز کا کھیل ہی ہوسکا جس میں کینگروز نے 3 وکٹ کے نقصان پر 187 رنز بنائے تھے۔

میچ کے پہلے سیشن میں کھانے کے وقفے تک آسٹریلیا نے ایک وکٹ پر 90 رنز اسکور کیے تاہم ڈیوڈ وارنر 38 رنز بناکر سلمان علی آغا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ بعد ازاں عثمان خواجہ 42 رنز بناکر حسن علی کا شکار بنے اور عامر جمال نے اسٹیو اسمتھ کو 26 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

دوسرا روز

Advertisement

کھیل کے دوسرے روز آسٹریلیا نے 3 وکٹ پر 187 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تاہم پوری ٹیم 318 رنز ڈھیر ہوگئی۔ مارنس لبوشین 63، ٹرویس ہیڈ 17، مچل مارش 41، الیکس کیری 4، مچل اسٹارک 9، پیٹ کمنز 13 اور ناتھن لیون 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں، ایک کھلاڑی کو سلمان علی آغا نے آؤٹ کیا۔

پاکستانی اننگز

قومی ٹیم کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام الحق 10 رنز بنا کر ناتھن لیون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور  124 رنز پر پہنچایا۔

عبد اللہ شفیق 62 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد سابق کپتان بابراعظم بیٹنگ کے لیے آئے لیکن ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے۔ بابراعظم صرف ایک رن پر پیٹ کمنز کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ شان مسعود بھی 54 رنز پر ناتھن لیون کو چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے جب کہ سعود شکیل نے 9 رنز کی اننگز کھیلی۔  سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر  پیٹ کمنز کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔

دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے تھے، محمد رضوان 29 اور عامر جمال 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ: مراکش نے پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی
ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنی ہے، ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیل رہے ہیں، ہیڈ کوچ اظہر محمود
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر