
فرانس میں الجزائر کے فٹ بالر پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں پوسٹ کی تھی۔
عرب میڈیا کے مطابق الجزائر کے بین الاقوامی فٹ بالر یوسف اٹل پر فرانس میں ایک ویڈیو پوسٹ کرنے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا جس میں ایک فلسطینی مبلغ نے مبینہ طور پر اسرائیل کو ‘یوم سیاہ’ منانے کی دھمکی دی تھی۔
7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے عسکریت پسندوں کے حملے کے فورا بعد فٹ بالر یوسف اٹل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس کے 3.2 ملین فالوورز ہیں۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے سوشل میڈیا پر ایک اور پوسٹ میں دعا کی تھی کہ اللہ یہودیوں کے حملے ناکام ہو جائیں اور غزہ کے لوگوں کو مستحکم ہونے کی دعا کی تھی۔
27 سالہ دفاعی کھلاڑی یوسف اٹل، جنہوں نے فوری طور پر پوسٹ کو حذف کرتے ہوئے معافی نامہ جاری کیا تھا، کو ان کے کلب نے معطل کر دیا جبکہ استغاثہ نے دہشت گردی کے جواز کے شبہ میں واقعے کی تحقیقات کیں۔
استغاثہ نے فٹ بالر پر مذہبی منافرت پر اکسانے کا الزام عائد کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جرم ثابت ہونے کی صورت میں اٹل کو ایک سال قید اور 45 ہزار یورو جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
یوسف اٹل اس وقت فرانسیسی عدالتی نگرانی میں ہیں اور پیشہ ورانہ فٹ بال کھیلنے کے علاوہ بیرون ملک سفر پر پابندی عائد ہے۔
اس پوسٹ کے بعد ان کے کلب نے فوری طور پر انہیں “تاحکم ثانی” معطل کر دیا، جبکہ پروفیشنل فٹ بال لیگ نے ان پر سات میچوں کے لیے پابندی عائد کر دی۔
یوسف اٹل کی الجزائر کی ٹیم کے کچھ ساتھیوں نے نرمی کی دلیل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے معافی مانگی تھی اور ویڈیو پوسٹ کرنے سے پہلے آخر تک نہیں دیکھا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News