Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس نے اپنی جوہری طاقت میں اضافہ کر لیا ہے، صدر پیوٹن کا انکشاف

Now Reading:

روس نے اپنی جوہری طاقت میں اضافہ کر لیا ہے، صدر پیوٹن کا انکشاف

روسی صدر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ملک نے مغرب کے ساتھ ہائبرڈ جنگ کے دوران جوہری طاقت میں اضافہ کیا ہے۔

کویتی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ماسکو اپنے جوہری ہتھیاروں کو اپ گریڈ کر رہا ہے اور اپنی اسٹریٹجک افواج کو تیاری کی اعلیٰ ترین سطح پر رکھے ہوئے ہے کیونکہ مغرب اس کے خلاف ‘ہائبرڈ جنگ’ لڑ رہا ہے۔

روسی صدر کا کہنا ہے کہ ماسکو کی اسٹریٹجک فورسز اعلیٰ ترین سطح کی تیاریوں میں مصروف ہیں کیونکہ وہ اعلیٰ دفاعی حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

ولادیمیر پیوٹن نے منگل کے روز سینئر دفاعی عہدیداروں کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو یوکرین میں اپنا “خصوصی فوجی آپریشن” جاری رکھے گا اور روس کو تزویراتی شکست دینے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔

روسی رہنما نے امریکہ پر اپنے مفادات کے لیے یورپ کا استحصال کرنے کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ ان کے ملک نے یورپ کے خلاف کوئی جنگ کا منصوبہ نہیں بنایا۔

Advertisement

پوٹن نے کہا کہ اگر روس چاہے تو یوکرین، امریکہ اور یورپ کے ساتھ یوکرین کے مستقبل کے بارے میں بات کرنے کے لیے تیار ہے لیکن ماسکو اپنے قومی مفادات کا دفاع کرے گا۔

پیوٹن نے کہا کہ یوکرین کے ساتھ معاملات کرتے وقت روس اپنے مفادات کے ساتھ آگے بڑھے گا۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ کیف کے کسی بھی معاہدے کی کوششوں سے قطع نظر ان کے ملک کے اہداف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی نیٹو فوجی اتحاد کی رکنیت روس کے لیے 10 سال تو کیا 20 سال میں بھی قابل قبول نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر