سموگ تدارک کیس؛ مختلف محکموں سے کارکردگی رپورٹس طلب
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ میں ترقیاتی منصوبوں کے خلاف نہیں ہوں، آئندہ سموگ کے سیزن میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں ہوگا۔
لاہورہائیکورٹ میں سموگ تدارک اورروک تھام سے متعلق درخواستوں پرسماعت کرتے ہوئے جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ایل ڈے اے نے ترقیاتی منصوبے شروع کرکے بہت زیادتی کی، آئندہ سموگ کےسیزن میں کوئی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں ہوگا۔
جسٹس شاہدکریم نے ریمارکس دیے کہ اس وقت فصلوں کی باقیات کو آگ بھی نہیں لگائی جارہی، ماحولیاتی آلودگی صرف اور صرف ترقیاتی منصوبوں کےباعث ہے، میں ترقیاتی منصوبوں کے خلاف نہیں ہوں، افسوس اس بات کا ہے جس کا جو دل کرتا ہے وہ کررہا ہے۔
حکومتی وکیل نے کہا کہ گھوڑاچوک ایک ہفتے میں مکمل ہوگا۔ عدالت نے کہا کہ سی بی ڈی بتائےلاہورمیں کیا گرین پراجیکٹ شروع کررہے ہیں۔
عدالت نےپی ایچ اے کو درختوں کی مکمل دیکھ بھال کا حکم دے دیا جبکہ سی بی ڈی کے افسران نے تمام منصوبے جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
عدالت نے خلاف ورزی کرنے والے کیفے پابندی کوسیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔
عدالت نے کہا کہ نگراں حکومت کچھ نہیں کررہی، زمین سے پانی نکال کرسارے شہر میں پانی کا چھڑکاؤ جاری ہے اوربعد میں پتہ چلے زمین سے پانی ختم ہوگیا۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ایل ڈی اے میں اوپرسے نیچے تک پیسے چلتے ہیں، ڈی جی ایل ڈی اے کا خاص لحاظ کررہا ہوں، اس ملک کی یہ حالت اس وجہ سے ہوئی ہے کہ کوئی پوچھنے والے نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
