ایم کیو ایم کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمارے کاغذاتِ نامزدگی اس لیے بھی جلدی منظور ہو گئے کیونکہ ہمارے زیادہ اثاثے نہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوں جوں دن گزر رہے ہیں الیکشن مہم عروج کی طرف جاری ہے، ہم نے ہر ضلع میں جلسے کیے، چھوٹی چھوٹی سرگرمیاں تو روزانہ جاری ہیں، گورنر صوبائی حکومت اور موجودہ بلدیاتی نمائندوں کی ایک سال کی کارکردگی سامنے آچکی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کاغذاتِ نامزدگی اسلیے جلد منظور ہو گئے کہ زیادہ اثاثے نہیں ہیں، کام اگر ہوا تھا اس شہر میں تو وہ ایم کیو ایم کے دور میں ہوا تھا، بلاول لاہور میں جا کر یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم لاہور کو کراچی بنا دیں گے، ہم نہیں کہتے کہ ہم سب سے اچھے ہیں لیکن ہم ان سب بروں میں کم برے ہیں، پیپلز پارٹی الیکشن کو جیتنا نہیں چاہتی خریدنا چاہتی ہے، ہمارا یہ ایمان ہے کہ دنیا میں سارا اقتدار اللہ کے پاس ہے، اللہ چاہے عزت دے جسے زلت دے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کی ایم کیو ایم ایک گلدستے کی مانند ہے، آنے والا وقت متحدہ اور مظلوموں کا ہے، مسلم لیگ ن کے دوستوں کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں، ہم نے ایک دوسرے پر زور زبردستی نہیں کی، ان تین سالوں میں این اے 242 پر بڑا کام کیا، اگر مسلم لیگ ن ہم سے اس سیٹ پر مقابلہ کرنا چاہتی ہے تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے، ہم این اے 242 سے دستبردار نہیں ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
