Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی شہر لاس ویگاس کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

Now Reading:

امریکی شہر لاس ویگاس کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

امریکی شہر لاس ویگاس کی یونیورسٹی میں فائرنگ کے نیتجے میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ پولیس نے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی یونیورسٹی آف نیواڈا کے لاس ویگاس کیمپس میں ایک شخص ہتھیار سمیت گھس آیا اور آتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے نیتجے میں 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ چوتھا شخص فائرنگ سے شدید زخمی ہے، جسے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی امریکا کی پولیس یونیورسٹی پہنچی اور حملہ آور کو ہلاک کردیا تاہم پولیس نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ فائرنگ کرنے والا شخص پولیس کی گولی سے ہلاک ہوا یا اس نے خود کو گولی مارکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں ایمرجنسی نمبر پر اطلاع ملی کی یونیورسٹی آف نیواڈا میں کوئی مسلح شخص گھس آیا ہے جس کے بعد قریبی پولیس افسران نے جائے وقوعہ پر پہنچ پر حالات کو کنٹرول میں کیا تاہم اس دوران طلبہ بہت خوف زدہ ہوگئے ہیں اور اطراف میں رہنے والے شہریوں میں بھی خوف وحراس پھیلا گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق حملہ آور کی ہلاکت کے بعد یونیورسٹی کو سیکیورٹی کلیئرنس دے دی گئی تاہم اس سے قبل اہلکاروں نے مکمل اطمینان کرلیا تھا کہ صرف یہی چار لوگ فائرنگ سے متاثر ہوئے اور حملہ آور کے علاوہ کوئی دوسرا مشتبہ شخص یہاں موجود نہیں ہے۔

Advertisement

دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کی ہلاکت کے بعد  کیمپس کو ایک دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ ابتدائی تفتیش میں یونیورسٹی کے اندر حملہ کرنے کا مقصد واضح نہیں ہوسکا اور نہ ہی حملہ آور کا یونیورسٹی سے کسی قسم کا تعلق سامنے آیا ہے۔

فائرنگ کے واقعے سے قبل یونیورسٹی کی کلاس روم میں موجود پروفیسر ونسنٹ پیراز نے بتایا کہ میں نے اچانک سے فائرنگ کی آواز سنی اور یکے بعد دیگرے تقریباً 8 گولیوں کی آواز سنائی دی اور جیسے ہی ہمیں احساس ہوا کہ یہ فائرنگ تو یونیورسٹی کے اندر ہورہی ہے ہم سب محفوظ مقام پر چلے گئے اور ایک کمرے میں خود کو بند کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر