
دو سال قبل معاشی بحران کا شکار ہونے والے ملک سری لنکا کی مردہ معیشت میں پہلی بار مثبت نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
خلیجی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق سری لنکا کے محکمہ مردم شماری و شماریات نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ “تیسری سہ ماہی کے لئے سال بہ سال جی ڈی پی کی شرح نمو 1.6 فیصد مثبت نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
سری لنکا نے اپریل 2022 میں دیوالیہ ہونے کا اعلان کرتے وقت منفی 8 فیصد نمو ریکارڈ کی تھی۔ ملک کی معیشت 2021 کی چوتھی سہ ماہی سے منفی میں رہی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سری لنکا کی دیوالیہ معیشت میں معاشی بحران کے بعد پہلی بار مثبت نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں ہفتے کے اوائل میں اپنے 2.9 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ کی دوسری قسط جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2023 کے لیے سری لنکا کی مجموعی نمو منفی رہے گی۔
تاہم 2024 میں ملک کی معیشت مثبت ون پلس گروتھ کے ساتھ بڑھنے کی توقع ہے۔
سری لنکا اس وقت آئی ایم ایف پر مبنی اصلاحاتی نظام سے گزر رہا ہے۔ صدر رانیل وکرما سنگھے، جو وزیر خزانہ بھی ہیں، حزب اختلاف کی سخت تنقید کے باوجود اصلاحات پر اصرار کرتے ہیں۔
توقع کی جا رہی ہے کہ یہ اصلاحات 2024 ء میں جزیرے کے انتخابی سال میں اہم کردار ادا کریں گی۔
وکرم سنگھے نے اس ہفتے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ عوام کو درپیش مشکلات کے باوجود اصلاحات ضروری ہیں۔
سری لنکا، جو اپنے خودمختار قرضوں کی ادائیگی میں ناکام رہا ہے، اب بھی بیرونی قرض دہندگان کے ساتھ ادائیگی پر رعایت کے لئے بات چیت کر رہا ہے تاکہ پائیداری حاصل کی جا سکے، جو آئی ایم ایف بیل آؤٹ کا ایک اہم جزو ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News