Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصف زرداری اورشہبازشریف کا بانی پاکستان کے یومِ ولات پرپیغام

Now Reading:

آصف زرداری اورشہبازشریف کا بانی پاکستان کے یومِ ولات پرپیغام
شہبازشریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صدر آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ

سابق صدرآصف علی زرداری سابق وزیراعظم شہبازشریف نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔ 

 آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ  پاکستان پیپلزپارٹی قائداعظم کے فلسفے کے روح کے مطابق ملک کو جمہوری اور فلاحی ریاست بنانے پر ثابت قدم ہے، پاکستان کا قومی ترانہ قائداعظم کے فلسفے کی عکاسی کرتا ہے جس میں طاقت کا سرچشمہ عوام کو قرار دیا گیا ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ  بانی پاکستان جمہوریت پسند اور روشن خیال قائد تھے وہ انسانی اور مذہبی آزادی کے وکیل تھے، پاکستان پیپلزپارٹی قائداعظم کے بنائے ہوئے ملک میں اظہار رائے کی آزادی، سیاسی اور مذہبی آزادی کا دفاع کرتی رہے۔ ایک مخصوص سوچ مذہب کی آڑ لیکر ملک اور معاشرے پر اپنی سوچ مسلط کرنا چاہتی ہے جو قائداعظم کے فلسفے کے برعکس ہے جس کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں؛ مزارِ قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب، کاکول دستے نے فرائض سنبھال لیے

مسلم لیگ ن کے صدرو سابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس میں اپنے پیغام میں کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 147 ویں یومِ پیدائش پر میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج 76 برس گزرنے کے باوجود بھی پاکستانی قوم قائد کا پاکستان بنانے کی جدوجہد کر رہی ہے اور یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ لیکن ہم پر عزم ہیں کہ قائد اعظم نے پاکستان کو ایک ترقی یافتہ مملکت بنانے کا جو خواب دیکھا تھا۔

Advertisement

شہباز شریف نے کہا کہ  اس کی تعبیر کے لیے ہم سب محنت اور ایمانداری سے اپنا کردار ادا کریں گے اور قائد کا پاکستان بنا کر دم لیں گے، آج 25 دسمبر کو اپنے محترم بھائی اور قائد محمد نوازشریف کے یوم پیدائش پر میں انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ قدرت کی طرف سے مجھے نواز شریف جیسا بھائی ملا جو جرات اور استقامت کا پیکر ہے اور ایثار و قربانی جس کا شعار ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ بانی پاکستان قائداعظم کےیوم ولادت پرصدر، وزیراعظم کا پیغام

شہباز شریف نوازشریف کی انتھک جدوجہد اورتوانائی میرے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہی ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ ان کی موجودگی ہمیں بے پناہ حوصلہ بخشتی ہے۔ ایک طرف نواز شریف میرے لیے گراں قدر سرمایہ ہیں تو دوسری طرف وہ پاکستان کے موجودہ مشکل وقت میں ایک مدبر کا کردارادا کررہے ہیں۔ وہ امید کا استعارہ ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے سروں پر ان کا دست شفقت ہمیشہ قائم رکھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر