بابر اعظم کی کپتانی خطرے میں، پی سی بی کا تینوں فارمیٹ کیلئے الگ کپتان بنانے پر غور
قومی ٹیم کی اسٹار بلے باز بابراعظم 13 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستان کے پانچویں کرکٹر بن گئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا، وہ 13 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستان کے پانچویں کرکٹر بن گئے۔
بابراعظم نے یہ رنز 49.08 کی اوسط سے بنائے جو ٹاپ 5 بیٹرز سے زیادہ بہتر ہے، 301 اننگز کے دوران بابر نے 31 سنچریاں اور 81 ففٹیز اسکور کی ہیں۔
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 20541 انٹرنیشنل رنز انضمام الحق نے بنائے، ان کے بعد یونس خان، محمد یوسف اور جاوید میانداد موجود ہیں۔ پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بابراعظم صرف 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے اور دوسری اننگز میں وہ 14 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
