
امن ہوگا تو ترقی ہوگی، ماردھاڑ سے کچھ بہتر نہیں ہو سکتا، آصف زرداری
سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ امن ہوگا تو ترقی ہوگی، ماردھاڑ سے کچھ بہتر نہیں ہو سکتا۔
تربت میں پارٹی کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین پرحملہ کررہا ہے کبھی خوش نہیں رہ سکتا، اسلام آباد، بلوچستان، سندھ ، کےپی اورپنجاب کو نہیں سمجھتا، بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار دینا ہے۔
سیاست میری ضرورت نہیں مجبوری ہے
سابق صدر آصف علی زرداری کا ورکرز کنونشن سے خطاب
براہ راست دیکھیں:https://t.co/d9lAsOIKwT… #BOLNews #AsifAliZardari pic.twitter.com/kI71mGrGPF— BOL Network (@BOLNETWORK) December 18, 2023
آصف زرداری نے کہا کہ بی آئی ایس پی کارڈ کی فراہمی ڈبل اور یوتھ کارڈ دیں گے، قومیں تب ترقی کرتی ہیں جب امن آتاہے، ہم ملک میں امن قائم اور پانی کی فراہمی کریں گے، ایسی جگہ سےپانی لائیں گےکوئی ہمیں روک نہیں سکےگا۔
سابق صدرنے خطاب میں کہا کہ دنیا میں کوئی قوم دوسری قوم کو برداشت نہیں کرتی، بھٹوصاحب کو کہاتھا پرچی لکھ کردے دیں معافی مل جائے گی، بھٹونےکہاتاریخ کےہاتھوں نہیں مرناچاہتا، ضیاالحق کے ہاتھوں مرجاؤں گا۔
انھوں نے کہا کہ افغانوں کی40سال تک مہمان نوازی کی پھربھی ہمارے بھائی نہیں بن رہے، بی بی صاحبہ کو انٹیلی جنس نے منع کیاتھا کہ ناجائیں، بےنظیر صاحبہ پھر بھی پاکستان واپس آئیں، میں 14سال جیل میں رہاہوں، جیل میں اپنے اندر کے انسان کو پڑھ رہاتھا۔
آصف زرداری نے کہا کہ سیاست میری ضرورت نہیں مجبوری ہے، الیکشن کا زمانہ ہے سب کی سوچ ہےہم پاور میں آئیں۔ بی بی صاحبہ کے غم کو لیکرمیں نے سیاست شروع کی، امن ہوگا تو ترقی ہوگی، ماردھاڑسے کچھ بہترنہیں ہو سکتا، تاریخ ہمیشہ اپنے آپ کو دہراتی ہے، آج میری شادی کی سالگرہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News