
ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر فل سیمنز کو کراچی کنگز کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فرنچائز فل سیمنز کو بطور ہیڈ کوچ خوش آمدید کہتی ہے جو ان کی بحالی اور تنظیم نو کے عمل میں ایک اہم قدم ہے۔
فل سیمنز کو ویسٹ انڈیز، افغانستان اور آئرلینڈ سمیت بین الاقوامی ٹیموں کی کوچنگ کا وسیع تجربہ ہے۔ انہیں ٹی 20 کرکٹ میں بھی مختلف فرنچائزز کی کوچنگ کی ہے۔
ان کی کوچنگ میں ویسٹ انڈیز نے 2016 میں بھارت میں ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا۔
ہیڈ کوچ کی حیثیت سے اپنی تقرری کے بارے میں فل سمنز نے کہا کہ کراچی میں واپسی، ایک ایسا شہر جسے میں اپنے کھیل کے دنوں سے عزیز سمجھتا ہوں، گھر واپسی کی طرح محسوس ہوتا ہے۔
فل سیمنز نے کہا کہ حیدر اظہر اور ٹیم کے دیگر تھنک ٹینک کے ساتھ مل کر بہت خوش ہوں جو اس ملک کے شاندار کرکٹ ورثے سے استفادہ کر رہے ہیں۔
سابق ویسٹ انڈین کھلاڑی کا کہنا ہے کہ میں ٹیم کے مالک سلمان اقبال، سی ای او طارق واسی اور کراچی کنگز انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم کراچی کنگز کی تعمیر نو اور دوبارہ شروع کرنے کے عمل کو آگے بڑھانے اور اس فرنچائز کو میچ وننگ یونٹ کے طور پر قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔
ٹیم کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ ہم فل سیمنز کو ہیڈ کوچ کے طور پر شامل کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
سلمان اقبال کے مطابق فل سیمنز ایک کوچ اور کھلاڑی کے طور پر ان کا قابل ذکر ٹریک ریکارڈ ان کی صلاحیتوں کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کی قیادت کراچی کنگز کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News