
کوئی عدالت کشمیریوں کےمستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتی، نگراں وزیراعظم
نگراں وزیراعظم انوارالحق کا کہنا ہے کہ کوئی عدالت کشمیریوں کےمستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔
مظفرآباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوتے کی نوک پررکھتےہیں، کوئی عدالت کشمیریوں کےمستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔
بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی نیوز کانفرنس
براہ راست دیکھیں:https://t.co/d9lAsOIKwT#BOLNews #AnwaarulHaqKakar pic.twitter.com/huIGMSuiT9— BOL Network (@BOLNETWORK) December 15, 2023
نگراں وزیراعظم نے نیوزکانفرسن میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا یکطرفہ فیصلہ کسی صورت قابل قبول نہیں، چاہتےہیں حریت قیادت کو فی الفوررہا کیا جائے۔
انوارالحق کاکڑ نے مذید کہا کہ بھارت اپنی حدود میں رہے اپنی حد کراس نہ کرے، جہاں کارروائی کی ضرورت ہوئی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News