Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل غزہ میں لوگوں کو اجتماعی سزا نہیں دے سکتا، روسی وزیر خارجہ

Now Reading:

اسرائیل غزہ میں لوگوں کو اجتماعی سزا نہیں دے سکتا، روسی وزیر خارجہ
ایران کی ایٹمی تنصیبات پر ایک اور حملے کی منصوبہ

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف

دوحہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے غزہ کی صورتحال کی بین الاقوامی نگرانی کا مطالبہ کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کے جواز کے طور پر حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کو استعمال کر رہا ہے.

روسی وزیر خارجہ نے محصور علاقے میں زمینی صورتحال کی بین الاقوامی نگرانی کا مطالبہ کیا ہے۔

آج دوحہ فورم سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے سرگئی لاوروف نے عالمی خبر رساں ادارے  کے سفارتی مدیر جیمز بیز کو بتایا کہ حماس کی جانب سے اسرائیلی علاقے میں بے مثال حملہ کسی خلا میں نہیں ہوا۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ اس کی وجہ غزہ میں دہائیوں کی ناکہ بندی اور کئی دہائیوں سے فلسطینیوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا ہے کہ ان کے پاس ایک ریاست ہوگی جو سلامتی اور اچھے ہمسایوں میں اسرائیل کے شانہ بشانہ رہے گی۔

Advertisement

غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک کم از کم 17,700 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں سے 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں، جس کے بعد انسانی حقوق کے اداروں اور ماہرین نے اسے ‘نسل کشی’ قرار دیا ہے۔

اسرائیل میں حماس کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی سرکاری تعداد 1,147 ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہونے والے دو روزہ عالمی اجلاس دوحہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ غزہ میں جاری جنگ ایک تاریخ کو مسخ کرنے کے مترادف ہے.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر