Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے صحافی کو جنوبی غرہ میں سپرد خاک کر دیا گیا

Now Reading:

اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے صحافی کو جنوبی غرہ میں سپرد خاک کر دیا گیا

گزشتہ روز اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے کویتی میڈیا گروپ کے کیمرہ مین سمیر ابودافہ کو جنوبی غزہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

کویتی میڈیا کے مطابق خان یونس میں اسرائیلی ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے کیمرہ مین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں اہل خانہ، دوست احباب اور ساتھی شریک ہوئے۔

صحافیوں سمیت درجنوں سوگواروں نے اسرائیلی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے کیمرہ مین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ان کی آخری رسومات ہفتہ کے روز خان یونس شہر میں ادا کی گئیں۔ ابوداقہ کے اہل خانہ، دوستوں اور ساتھیوں نے روتے ہوئے الوداع کیا جب ان کی لاش کو لحد میں اتارا گیا تھا۔

غزہ میں کویتی میڈیا کے کیمرہ مین ابوداقہ خان یونس کے فرحانہ اسکول میں رپورٹنگ کے دوران اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بنے۔ ان کے ساتھی نامہ نگار وائل دہدوح، جنہوں نے گزشتہ اسرائیلی بمباری میں اپنی بیوی، بیٹا، بیٹی اور پوتا کھو دیا تھا، زخمی ہو گئے۔

Advertisement

زخمی نامہ نگار وائل دہدوح نے کہا کہ غزہ میں صحافی جاری جنگ کے دوران دنیا کے لیے ‘انسانی اور نیک پیغام’ لے کر جا رہے ہیں اور اسرائیلی حملوں کے باوجود اپنا کام جاری رکھیں گے۔

جمعے کے روز نامہ نگار وائل دہدوح کے اوپری بازو پر چھرے لگے اور وہ اکیلے ناصر اسپتال جانے میں کامیاب رہے جہاں انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ ورک کا عملہ شہری دفاع کے امدادی کارکنوں کے ساتھ ایک خاندان کو اس کے گھر پر بم باری کے بعد نکالنے کے مشن پر تھا۔

نامہ نگار وائل دہدوح نے ہسپتال کے بستر سے کہا کہ ہم نے تباہ کن تباہی کو ریکارڈ کیا اور ایسے مقامات پر پہنچ گئے جہاں اسرائیلی زمینی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے کسی بھی کیمرے کے عینک سے نہیں پہنچا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر