Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسم سرما میں انجیر کھانے کے ان فائدوں سے واقف ہیں؟

Now Reading:

موسم سرما میں انجیر کھانے کے ان فائدوں سے واقف ہیں؟
موسم سرما میں انجیر کھانے کے ان فائدوں سے واقف ہیں؟

موسم سرما میں انجیر کھانے کے ان فائدوں سے واقف ہیں؟

انجیر کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے۔ یہ ایک بے حد صحت بخش پھل ہے اس میں وہ تمام اجزاء پائے جاتے ہیں جو انسان کو صحت مند رکھنے اور بیماریوں سے تحفظ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں تاہم موسم سرما میں اسے غذا میں شامل رکھنا سرد موسم کے اثرات سے محفوظ رکھتاہے۔

قوت مدافعت بڑھائے

انجیر میں قوت مدافعت بڑھانے والے حیرت انگیز خواص جیسے وٹامن اے، سی اور زنک کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ یہ غذائی اجزاء قوت مدافعت کو بڑھاکر موسم سرما کی بیماری جیسے کھانسی اور فلو سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

بہتر نظام ہاضمہ

 فائبر سے بھرپور انجیر ایک قدرتی قبض کشا کے طور پر کام کرتی ہے اس میں موجود غذائیت آنتوں میں موجود اچھے بیکٹیریا کی تعداد کو بڑھا کرآنتوں کی حرکت کو معمول پر لاتی جس سے قبض جاتی رہتی ہے۔

Advertisement

اینٹی آکسیڈینٹ سے مالامال

اس میں پولی فینول نامی مرکب پایا جاتا جو اینٹی آکسیڈینٹ کی خصوصیات رکھتا ہے یہ جسم میں دیگر کیمیکلزکی موجود گی میں آکسیجن کی سطح کو توازن میں رکھتا ہے۔

ہڈیوں کی صحت کا ضامن

انجیرمیں کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس اور ہڈیوں کی مضبوطی کے ضامن دیگر منرلز موجود ہوتے ہیں۔ یہ ہڈیوں کی صحت کو فروغ دے کر عمر رسیدگی کی اثرات جیسے آسٹیو پروسس سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

بلڈ پریشر

نمک کا زیادہ استعمال جسم میں پوٹاشیم کی کمی کا سبب بنتا ہے جس سے بلڈ پریشر بڑھنے لگتا ہے انجیر جسم میں قدرتی طور پر پوشیم کی سطح کو بڑھا کر بلڈ پریشر کو توازن میں رکھتی ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ انجیر کمزور افراد کے لئے ایک بیش بہا نعمت ہے اس کا باقاعدگی سے استعمال کمزور افرادکو فربہ بناتا ہے، سانس کے امراض کے لئے ایک بہترین دوا ہے، یہ جسم میں انسولین کی مزاحمت کو کم کرتی ہے اس طرح خون میں چینی سطح اعتدال میں رہتی ہے۔

 ایسے افراد جن میں سیلینیم نامی مرکب کی کمی ہو جاتی ہے تو ان میں میٹھے کھانے کی طلب بڑھ جاتی ہے انجیر میں سیلینیم پایا جاتا ہے اس کا باقاعدہ استعمال میٹھے کی طلب سے چھٹکارا دلانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اس طرح وزن کو بڑھنے سے بچایا جاسکتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
سندھ میں پولیو مہم کا آغاز، وفاقی وزیر صحت نے افتتاح کیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر