بھارت کے شہر دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب زور دار دھماکے سے گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آج دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب زور دار دھماکے سے گاڑیوں اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، سفارت خانے کا عملہ محفوظ رہا۔
رپورٹس کے مطابق دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز سے پورا علاقہ گونج اٹھا، دھماکے کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔
پولیس کا کہنا ہے اسے سفارت خانے کے قریب دھماکے کی اطلاع فون کال پر موصول ہوئی۔
بھارتی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے جبکہ علاقے کی مکمل چھان بین کی گئی۔
اسرائیل کے نائب ایلچی احد نکاش کینر نے ایک بیان میں کہا کہ آج شام پانچ بجے کے کئی منٹ بعد سفارت خانے کے قریب ایک دھماکہ ہوا۔ ہمارے تمام کارکن محفوظ ہیں۔
اسرائیلی ایلچی کا کہان تھا کہ ہمارے سفارت خانے کا تمام عملہ محفوث ہے اور ہماری سکیورٹی ٹیمیں دہلی کی مقامی سکیورٹی کے ساتھ مکمل تعاون سے کام کر رہی ہیں۔
پولیس نے پیرا میڈیکل اسٹاف بھی طلب کر لیا تھا، جبکہ میڈیا کو دھماکے کی جگہ پر جانے سے روک دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو دھماکے کی جگہ سے چند میٹر دور اسرائیلی سفیر کے نام ایک خط ملا ہے جو ایک پرچم میں لپٹا ہوا ہے۔
پولیس نے چھان بین کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا ہے، جبکہ سیکیوریٹی کے لیے علاقے میں بھاری تعداد میں پولیس تعینات کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کی جگہ پر میڈیا کو جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
