پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر نے اولمپئین اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی خدمات ان کے محکمے کو واپس کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق حسین بگٹی نے تمام اولمپئین اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی خدمات ان کے محکموں کو واپس کر دی ہیں۔
صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کے مطابق محکمہ جات کو صرف درکار خدمات کے حامل پروفیشنل کھلاڑیوں کی درخواست کریں گے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اولمپیئن شہباز سینیئر، شفقت ملک اور عرفان سینیئر کی خدمات بھی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کو واپس کردی گئیں ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ اولمپیئن محمد عثمان شیخ اور عمران شاہ (واپڈا)، ابوذر امراو (نیشنل بینک) اور محمد خالد (پی آئی اے) کی خدمات بھی واپس کردی گئیں۔
صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کی ہدایات پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس سلسلہ میں پی آئی اے، واپڈا، نیشنل بینک سمیت دیگر محکمہ جات کو مراسلے جاری کردیئے گئے۔
موجودہ قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں مصروف اسٹاف بدستور پی ایچ ایف کے ساتھ کام کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
