 
                                                      پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری آئے گی، نگراں وزیراعظم
نگراں وزیراعظم انوارالحق کا کہنا ہے کہ چند سالوں میں پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری آئے گی۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنےگوادرمیں اسپتال اور سمندری پانی کو قابل استعمال بنانےکے منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ میری خاص نسبت ہے، اکتوبرمیں بی آرآئی کانفرنس میں شرکت کےلیے گیا۔
انوارالحق کاکڑنے خطاب میں کہا کہ گوادرمیں سمندری پانی کو قابل استعمال بنایاجائےگا، جب چائنہ ترقی کرتا ہے تو سب ترقی کرتے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات بہت گہرے ہیں۔
وزیراعظم نے پاکستان-چین دوستی اسپتال کا افتتاح کردیا#BOLNews #AnwarUlHaqKakar pic.twitter.com/phRtSRXBlb
Advertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) December 4, 2023
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پینے کے پانی کی قلت کا مسئلہ اہم ہے، پاکستان کی ترقی میں بلوچستان سب سے پہلے ہے، چین نے کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالا۔ اللہ نے ہمیں چین کی صورت میں بہترین ہمسایہ دیاہے۔
انھوں نے خطاب میں کہا کہ چینی صدر نے چین کی ترقی کونئی جہتوں پر پہنچایا، سی پیک کے ذریعے گوادرکے لوگ ترقی کے نئے دورمیں داخل ہوگئے، پاکستان چین کی ترقی سے سیکھ رہا ہے، چند سالوں میں پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری آئے گی۔
انوارالحق نے مذید کہا کہ بلوچستان کی آبادی کم اورمواقع بہت زیادہ ہیں، گوادرایئرپورٹ بھی فعال ہونے والا ہے۔
گوادرمیں اسپتال اورسمندری پانی کو قابل استعمال بنانےکے منصوبوں کےافتتاح کے موقع پرچینی سفیربھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 