Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف اسپورٹس کمپنی کا اسرائیلی فٹ بال ٹیم کی اسپانسر شپ ختم کرنے کا اعلان

Now Reading:

معروف اسپورٹس کمپنی کا اسرائیلی فٹ بال ٹیم کی اسپانسر شپ ختم کرنے کا اعلان

عالمی سطح پر کھیلوں کا سامان بنانے والی معروف کمپنی نےاسرائیل کی قومی فٹ بال ٹیم کی اسپانسر شپ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق معروف اسپورٹس برانڈ کمپنی نے سال 2024 میں اسرائیل کی قومی فٹ بال ٹیم کی اسپانسر شپ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال سے منصوبہ بند اس اقدام کا غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے دوران اس کے خلاف بائیکاٹ کی کال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والی کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ اس اقدام کی منصوبہ بندی گزشتہ سال سے کی گئی تھی اور اس کا غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے خلاف صارفین کے بائیکاٹ کی کال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کمپنی کو طویل عرصے سے اسرائیل فٹ بال ایسوسی ایشن (آئی ایف اے) کے ساتھ اپنے برانڈ اتحاد پر بائیکاٹ کے مطالبات کا سامنا ہے، لیکن غزہ میں اسرائیل کے دو ماہ کے حملے کے دوران اس طرح کے مطالبات میں شدت آئی ہے، جس میں 18 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Advertisement

عالمی خبر رساں ادارے کو ای میل کیے گئے ایک بیان میں کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ سربیا اور اسرائیل سمیت متعدد فیڈریشنز کے ساتھ کمپنی کے معاہدوں کی میعاد 2024 میں ختم ہونے والی ہے اور ان کی تجدید نہیں کی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ کمپنی جلد ہی متعدد نئی قومی ٹیموں کے ساتھ معاہدوں کا اعلان کرے گا، جو اپنی کم بڑی اور بہتر حکمت عملی کا حصہ ہے۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق میمو کہا گیا ہے کہ کمپنی دیگر تمام موجودہ شراکت داریوں کے ساتھ ساتھ کسی بھی آنے والے مواقع کا جائزہ لینا جاری رکھیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہمارے پاس قومی ٹیموں کی مضبوط فہرست موجود ہے۔

معروف اسپورٹس برانڈ نے پہلی بار 2018 میں کھلاڑیوں کو کٹ فراہم کرنے کے لئے آئی ایف اے کے ساتھ اپنے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر