Advertisement
Advertisement
Advertisement

برج خلیفہ کی آتش بازی کا شاندار نظارہ دیکھنے کی قیمت 80 ہزار درہم

Now Reading:

برج خلیفہ کی آتش بازی کا شاندار نظارہ دیکھنے کی قیمت 80 ہزار درہم

نئے سال کی آمد پر 31 دسمبر کی رات کو برج خلیفہ کی آتش بازی دیکھنے کے لیے ہوٹلز کا ایک رات کا کرایہ 80 ہزار درہم تک پہنچ گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دبئی میں برج خلیفہ پر سال نو کی آتش بازی کا دلکش نظارہ دیکھنے کے خواہش مند افراد کو 80 ہزار درہم (6186774 پاکستانی روپے) خرچ کرنا پڑیں گے۔

رپورٹس کے مطابق ڈاون ٹاؤن اور برج خلیفہ کے آس پاس کے اپارٹمنٹس مکمل طور پر بک ہو چکے ہیں۔

دبئی کے رئیل اسٹیٹ ایجنٹوں کی جانب سے لگژری دو بیڈروم والے اپارٹمنٹس پیش کیے جا رہے ہیں، جہاں سے برج خلیفہ آتش بازی کا شاندار نظارہ دیکھا جا سکتا ہے۔

رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹس کا کرایہ 12 ہزار درہم فی رات سے شروع ہو کر 37 ہزار درہم فی رات تک پہنچ سکتا ہے۔

Advertisement

عرب میڈیا کے مطابق ایک آن لائن ہوٹل بکنگ کی ویب سائٹ پر خصوصی پینٹ ہاوسز کا ایک رات کا کرایہ 70 ہزار درہم سے 80 ہزار درہم تک بتایا گیا ہے۔

ویب سائٹ پر اضافی فہرستوں میں پریمیم اپارٹمنٹس ہیں جو 30 دسمبر 2023 سے یکم جنوری 2024 کے درمیان 30،000 درہم سے 50،000 درہم کے نرخوں پر کرایہ پر دستیاب ہیں۔

قلیل مدتی رہائش کی ایپس بھی نئے سال کی شام منانے کے خواہشمند افراد کی طرف سے نمایاں دلچسپی دیکھ رہی ہیں، ان ایپس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر کمرے پہلے ہی بک ہوچکے ہیں۔

کرائے پر فلیٹس اور کمرے دینے والی کمپنی کے سی ای او ونائک مہتانی نے عرب میڈیا کو بتایا کہ ہمارے ڈاؤن ٹاؤن کی قیمتیں پچھلے سال کے مقابلے میں تقریبا 20 تا 30 فی صد زیادہ ہیں۔

ونائک مہتانی نے کہا کہ ہمارے پاس چار بیڈروم کا پینٹ ہاؤس ہے جو 31 ویں رات کے لئے 37،000 درہم میں دستیاب ہے جو آپ کو آتش بازی کا واضح نظارہ فراہم کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر