Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت سے بڑی خبر، کورونا وائرس کی ذیلی قسم جے این 1 کیس کی تصدیق

Now Reading:

بھارت سے بڑی خبر، کورونا وائرس کی ذیلی قسم جے این 1 کیس کی تصدیق

بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی 79 سالہ خاتون میں کورونا وائرس کی ذیلی قسم جے این 1 کیس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ کیرالہ میں انڈین سارس کوو-2 جینومکس کنسورشیم (آئی این ایس اے سی او جی) کی معمول کی نگرانی کی سرگرمی کے ایک حصے کے طور پر ایک کا پتہ چلا ہے۔

اس ذیلی قسم کی مشابہت مختلف اسپائیک پروٹین کے ساتھ پہلے کی ذیلی اقسام سے بھی قابل ذکر ہے۔

آئی سی ایم آر کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر راجیو بہل نے بتایا کہ 8 دسمبر کو جنوبی ریاست کے ترواننت پورم ضلع کے کارکولم کے آر ٹی پی سی آر مثبت نمونے میں یہ معاملہ پایا گیا تھا۔

ڈاکٹر راجیو بہل نے بتایا کہ یہ نمونہ 18 نومبر کو آر ٹی پی سی آر مثبت پایا گیا تھا۔

Advertisement

79 سالہ خاتون میں انفلوئنزا جیسی بیماری (آئی ایل آئی) کی ہلکی علامات تھیں اور اس کے بعد وہ کووڈ سے صحت یاب ہوگئی ہیں۔

ڈاکٹر راجیو بہل نے کہا کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے ریاست کیرالہ سے کووڈ 19 کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ جانچ کے لئے بھیجے جانے والے آئی ایل آئی کیسوں کے نمونوں کی تعداد میں اضافہ ہے۔

ڈاکٹر راجیو بہل نے مزید کہا کہ ان میں سے زیادہ تر کیسز طبی طور پر ہلکے ہیں اور مریض بغیر کسی علاج کے اپنے گھروں پر خود ہی صحت یاب ہو رہے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی باقاعدگی سے مشق کے ایک حصے کے طور پر ، ریاستوں میں صحت عامہ کے تمام مراکز میں ان کی عوامی صحت اور اسپتالوں کی تیاری کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک فرضی مشق جاری ہے۔

ڈاکٹر راجیو بہل نے کہا کہ یہ سرگرمی جو 13 دسمبر کو شروع ہوئی تھی ، ضلع کلکٹروں کی مجموعی نگرانی میں کی جارہی ہے اور 18 دسمبر تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مرکزی وزارت کیرالہ کے محکمہ صحت کے ساتھ باقاعدگی سے رابطے میں ہے اور ریاست میں مختلف داخلی راستوں کی نگرانی کر رہی ہے۔

Advertisement

آئی این ایس اے سی او جی جینومک لیبارٹریوں کا ایک نیٹ ورک ہے جو جینومک نقطہ نظر سے بھارت میں کووڈ 19 کی نگرانی کر رہا ہے۔ آئی سی ایم آر اس کنسورشیم کا حصہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر