Advertisement
Advertisement
Advertisement

90 سیکنڈ پہلے امتحانی کاپیاں واپس لینے پر طلباء نے کیس کر دیا

Now Reading:

90 سیکنڈ پہلے امتحانی کاپیاں واپس لینے پر طلباء نے کیس کر دیا

امتحان میں صرف 90 سیکنڈ قبل امتحانی کاپیاں واپس لینے پر جنوبی کوریا کے طلباء نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق جنوبی کوریا کے طالب علموں کے ایک گروپ نے حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے کیونکہ ان کے کالج میں داخلے کا امتحان مقررہ وقت سے 90 سیکنڈ پہلے ختم ہوا تھا۔

طلباء 15400 ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ایک سال کی پڑھائی میں لاکھوں روپے خرچ کئے تھے۔

طلباء کے وکیل کا کہنا ہے کہ اس غلطی نے باقی طالب علموں کے امتحانات کو متاثر کیا۔

جنوبی کوریا کا بدنام زمانہ کالج داخلہ ٹیسٹ جسے سنیونگ کے نام سے جانا جاتا ہے، طلباء کے لیے 8 گھنٹے کی میراتھن ہے جس میں متعدد مضامین میں بیک ٹو بیک پرچے ہوتے ہیں۔

Advertisement

جنوبی کوریا کے سنیونگ ٹیسٹ کو دنیا کے مشکل ترین امتحانات میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

سنیونگ ٹیسٹ نہ صرف یونیورسٹی کی جگہوں اور ملازمتوں کا تعین کرتا ہے بلکہ مستقبل کے تعلقات کا بھی تعین کرتا ہے۔

سالانہ ایونٹ کے دوران طلباء کی توجہ مرکوز کرنے میں مدد کے لئے متعدد اقدامات کیے جاتے ہیں جیسے ملک کی فضائی حدود کو بند کرنا اور اسٹاک مارکیٹ کے کھلنے میں تاخیر کرنا شامل ہے۔

اس سال کے امتحانات کے نتائج 8 دسمبر کو جاری کیے گئے تھے۔

گزشتہ روز کم از کم 39 طالب علموں کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دارالحکومت سیئول میں ایک امتحانی مقام پر 90 سیکنڈ سے قبل گھنٹی بجی تھی۔

کچھ طالب علموں نے فوری طور پر احتجاج کیا، لیکن ان کا کہنا ہے کہ سپروائزر ان کی امتحانی کاپیاں ساتھ لے گئے ہیں۔

Advertisement

اساتذہ نے اگلے سیشن کے آغاز سے پہلے غلطی کا اعتراف کیا اور دوپہر کے کھانے کے وقفے کے دوران ڈیڑھ منٹ واپس دے دیے، لیکن طلباء اپنی امتحانی کاپیوں پر صرف خالی کالموں کو نشان زد کر سکے اور انہیں کسی بھی موجودہ جواب کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طالب علموں نے کہا کہ وہ اتنے پریشان تھے کہ وہ باقی امتحان پر توجہ مرکوز نہیں کر سکتے تھے۔ کچھ طلباء نے مبینہ طور پر ہار مان لی اور گھر لوٹ آئے۔

طلباء کے وکیل کم وو سک نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ تعلیمی حکام نے معافی نہیں مانگی ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے بی ایس نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ مخصوص ٹیسٹ سینٹر کے انچارج سپروائزر نے وقت کا غلط استعمال کیا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب طالب علموں نے وقت سے پہلے امتحانی کاپیاں واپس لینے پر مقدمہ کیا ہے۔

اس سے قبل ایک عدالت نے 2021 میں سنیونگ امتحان میں وقت ختم ہونے سے دو منٹ قبل امتحان ختم ہونے پر طالب علموں  کو 5250 ڈالر ہرجانہ ادا کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر