
احد چیمہ کوعہدےسےہٹانےکامعاملہ، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن الیکشن کمیشن میں پیش
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں احد چیمہ کوعہدے سے ہٹائے جانے کے معاملے پر سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے۔
سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اورعدالت کو بتایا کہ احدچیمہ کوعہدے سےہٹانے کانوٹیفیکشن رات کو ہوگیا جس پرچیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ یعنی احد چیمہ کوعہدے سے ہٹانے پرعمل درآمد ہوگیا۔
سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے بتایا کہ آئی جی اور ڈی سی کے معاملے پر بھی پیشرفت ہوئی ہے، وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے واقعات پرآئی بی کی رپورٹ جاری کی، اسلام آباد میں امن و امان کے حوالے سے بھی رپورٹ ہے، الیکشن کمیشن ان دونوں افسران سے متعلق فیصلے پرنظرثانی کرے۔
سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے مؤقف اپنایا کہ وزارت داخلہ نے کہا ہے ان دونوں افسران کو برقراررکھا جائے، وزیراعظم نے دونوں افسران کے متبادل کیلئے ہدایت دی ہے، الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کی رپورٹ کوہم دیکھ لیں گے، آپ کل تک دونوں عہدوں کے لیے پینل دیکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News