Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ، مدد کے لیے بلوانے والی خاتون کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا

Now Reading:

امریکہ، مدد کے لیے بلوانے والی خاتون کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا

امریکہ میں سیاہ فام خاتون نے 911 پر گھریلو تشدد کی رپورٹ کرتے ہوئے پولیس کو مدد کے لیے بلایا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف کے معاونین نے سیاپ فام خاتون کی 911 پر آنے والی کال کے جواب میں پولیس کو اس کے گھر روانہ کیا، جہاں پولیس کے ساتھ تصادم میں گولی لگنے سے خاتون ہلاک ہو گئی۔

لاس اینجلس میں ایک سیاہ فام خاتون نے 4 دسمبر کو امریکہ میں ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر 911 پر کال کرکے گھریلو تشدد کی اطلاع دی۔

لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف کے نائبین نے اس کال کا جواب دیا اور اس کے گھر پہنچے ، لیکن اس کے گھر پر تصادم کے نتیجے میں پولیس اہلکار نے سیاہ فام خاتون کو ہلاک کردیا۔

ایل اے کاؤنٹی شیرف ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ 27 سالہ نیانی فنلیسن نے 911 پر فون کرکے گھریلو تشدد کے ایک معاملے کی اطلاع دی جس میں اس نے الزام لگایا کہ اس کا بوائے فرینڈ اسے تنگ کر رہا ہے اور پھر چیخنے اور جدوجہد کی آوازیں سنی جا سکتی تھیں۔

Advertisement

ایل اے کاؤنٹی شیرف کے اہلکار ایسٹ ایونیو، لنکاسٹر میں واقع اپارٹمنٹ میں پہنچے اور لوگوں کو بحث اور چیخنے کی آوازیں سنیں۔

پولیس اہلکاروں نے زبردستی دروازہ کھولا اور خاتون کو باورچی خانے کا ایک بڑا چاقو پکڑے ہوئے پایا۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ خاتون نے ان سے کہا تھا کہ وہ اپنی نو سالہ بیٹی کو دھکا دینے پر اپنے بوائے فرینڈ کو چھرا گھونپ دے گی۔

خاتون تیزی سے ایک کمرے میں اندر داخل ہوئی جہاں اس کا بوائے فرینڈ بیٹھا تھا جس کے ہاتھ میں بھی ایک چاقو تھا.

خاتون اور اس کے بوائے فرینڈ کے مابین اچانک تصادم ہوا، جس کے ردعمل میں پولیس نے فائرنگ کی اور خاتون کو اپنی بیٹی کے سامنے گولیاں لگیں۔

خاتون کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ قتل کے تفتیش کاروں نے واقعے پر ردعمل ظاہر کیا اور تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement

ان کے اہل خانہ نے کاؤنٹی اور شیرف ڈپارٹمنٹ کے خلاف غلط موت، حملے اور شہری حقوق کی خلاف ورزیوں کا قانونی دعویٰ دائر کیا ہے اور ان کی یاد میں 30 ہزار ڈالر کی فنڈ ریزنگ کا آغاز کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر