Advertisement
Advertisement
Advertisement

یمن، حوثی باغیوں نے ناروے کے ٹینکر پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

Now Reading:

یمن، حوثی باغیوں نے ناروے کے ٹینکر پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

یمن کے حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ انہوں نے ناروے کے تجارتی ٹینکر اسٹرینڈا کے خلاف فوجی کارروائی کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سریعہ نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس گروپ نے ٹینکر کو راکٹ سے نشانہ بنایا جب عملے نے تمام انتباہوں کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

ترجمان یحییٰ سریعہ نے مزید کہا کہ گروپ حالیہ دنوں میں فلسطینیوں کی حمایت میں کام کرتے ہوئے متعدد بحری جہازوں کے گزرنے میں رکاوٹ ڈالنے میں کامیاب رہا ہے۔

ترجمان یحییٰ سریعہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حوثی اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جانے والے تمام بحری جہازوں کو اس وقت تک روکتے رہیں گے جب تک اسرائیل غزہ کی پٹی میں خوراک اور طبی امداد کے داخلے کی اجازت نہیں دیتا جو صنعا میں حوثیوں کے اقتدار کے مرکز سے ایک ہزار میل سے زیادہ دور ہے۔

اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا تھا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے میزائل نے پیر کے روز یمن کے قریب ناروے کے جھنڈے والے ٹینکر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

Advertisement

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ٹینکر اسٹرینڈا کو نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے جہاز میں آگ لگ گئی ہے ، لیکن اس وقت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے مزید کہا کہ امریکی بحریہ کے ایک تباہ کن جہاز نے جہاز کی مے ڈے کال سنی تھی اور وہ مدد فراہم کر رہا تھا۔

یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب کیمیائی ٹینکر یمن اور شمال مشرقی افریقہ کے درمیان آبنائے باب المندب سے گزر رہا تھا۔ آبنائے بحیرہ احمر کی طرف جاتی ہے، جو نہر سوئز کی طرف ایک اہم راستہ ہے۔

یہ حملہ یمن میں حوثیوں کی جانب سے تازہ ترین کارروائی ہے، جنہوں نے میزائلوں اور ڈرون حملوں کے ذریعے ساحل کے قریب بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی حمایت کے اظہار کے طور پر عسکریت پسندوں کے حملوں کے آغاز کے بعد سے بحیرہ احمر میں گشت کرنے والے امریکی جنگی جہازوں نے حوثیوں کے میزائلوں اور ڈرونز کو متعدد بار مار گرایا ہے۔

حوثی باغیوں نے 19 نومبر کو ایک تجارتی کار بردار جہاز گلیکسی لیڈر پر قبضہ کر لیا تھا اور اسے یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر رکنے پر مجبور کر دیا تھا۔

Advertisement

144 میٹر لمبا ٹینکر سٹرنڈا 2006 میں تعمیر کیا گیا تھا اور حملے کے وقت نہر سوئز کی طرف سفر کر رہا تھا۔

یہ بحری جہاز ناروے کے شہر برجن میں واقع کمپنی مووینکل کیمیکل ٹینکر کی ملکیت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر