 
                                                      الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کی نگرانی کیلئے کنڑول روم قائم کرنے کا فیصلہ
آئندہ عام انتخابات کےانعقاد کیلئے فنڈزکی عدم فراہمی کے معاملے پرالیکشن کمیشن نے سیکریٹری خزانہ کو طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے مختص فنڈز کی عدم فراہمی پر سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری خزانہ کو آج کمیشن طلب کر لیا، قدم وزارت خزانہ کی جانب سے بجٹ میں عام انتخابات کے لیے مختص شدہ رقم ریلیز کرنے میں ناکامی پر اٹھایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمیشن کمشنرنے صورتحال متعلق نگران وزیراعظم کو بھی آگاہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے وزیراعظم کو آج تفصیلی خط بھی لکھا جائے گا۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے۔
عام انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی پر الیکشن کمیشن کا نوٹس#BOLNews #ElectionCommission pic.twitter.com/7DmFjh4CBP
Advertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) December 4, 2023
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے اب تک 10 ارب روپے مہیا کیے ہیں اور بقیہ رقم کی فراہمی بغیر کسی جواز کے تعطل کا شکار ہے، الیکشن کمیشن کو آٹھ فروری کےعام انتخابات کے انعقاد کے لیے فوری طور پر17 ارب روپے درکارہیں۔ رقم کی فراہمی کے لیے وزارت خزانہ سے بارہا رجوع کیا گیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کو اس رقم کی فوری فراہمی کے لیے تحریری یاددہانی بھی کرائی گئی، تاہم اس سلسلے میں ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 