Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلین میکسویل نے آئی پی ایل سے متعلق بڑا اعلان کردیا

Now Reading:

گلین میکسویل نے آئی پی ایل سے متعلق بڑا اعلان کردیا

آسٹریلیا کے اسٹار بلے باز گلین میکسویل کا کہنا ہے کہ وہ جب تک چلنے کے قابل رہیں گے، تب تک آئی پی ایل کھیلتے رہیں گے۔

بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے رکن  گلین میکسویل نے آسٹریلیا واپس آنے پر میلبرن ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پروفیشنل کیریئر میں آئی پی ایل میرے لیے کافی اچھا رہا، جن لوگوں سے میں ملا ہوں، جن کوچز کے ساتھ میں کھیل چکا ہوں وہ سب شاندار تھے۔

انہوں نے کہا کہ شاید آئی پی ایل وہ آخری ٹورنامنٹ ہو گا جو میں اپنی زندگی میں کھیلوں گا کیونکہ میں آئی پی ایل اس وقت تک کھیلتا رہوں گا جب تک چلنے کے قابل ہوں کیوں کہ آئی پی ایل میں جو بین الاقوامی کھلاڑی آپ کے ساتھ ٹیم میں ہوتے ہیں ان کے ساتھ کافی اچھا تجربہ ہوتا ہے، یہ ٹورنامنٹ میرے پورے کیریئر کے لیے بہت فائدہ مند رہا۔

گلین میکسویل نے کہا دو ماہ تک آپ ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرز جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھیلتے ہیں، دوسرے میچز دیکھتے ہوئے ان سے گفتگو کرتے ہیں، یہ سیکھنے کا سب سے بڑا تجربہ ہے جس کی ہر کھلاڑی کو چاہت ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ گلین میکسویل نے سال 2012 میں پہلی مرتبہ دہلی ڈیئر ڈیولز (کیپٹلز) کئ لیے پہلا سیزن کھیلا تھا، بعدازاں وہ ممبئی انڈینز کا حصہ بنے۔ آل راؤنڈر گزشتہ تین سالوں سے رائل چیلنجر بنگلور کی ٹیم کا حصہ ہیں، جنہیں پچھلے سال 14.25 بھارتی کروڑ روپے میں خریدا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر