
یہ منشیات پرتگالی ساحل کے قریب ایک بحری جہاز اور گلیشیا کی متعدد عمارتوں سے پکڑی گئی تھی۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ہسپانوی پولیس نے کہا ہے کہ انہوں نے کولمبیا سے بڑی مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کے شبہ میں دو ٹن سے زیادہ کوکین ضبط کی ہے اور 9 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان 9 افراد کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ 1980 کی دہائی سے اسپین کے شمال مغربی علاقے گلیشیا میں منشیات کی اسمگلنگ سے منسلک جرائم پیشہ گروہ پیٹورس کے رکن ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کوکین پرتگالی ساحل کے قریب ایک بحری جہاز اور گیلیشیا کی متعدد عمارتوں سے یورپی یونین کی پولیس فورس یوروپول اور امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے پکڑی گئی۔
ہسپانوی پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کے ارکان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کولمبیا کے کوکین ڈسٹری بیوٹرز کے ساتھ قریبی رابطے میں تھے۔
یوروپول کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی کوکین مغربی بلقان کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک بدنام جرائم پیشہ گروہ کے لیے تھی۔
واضح رہے کہ گلیشیا کا دشوار گزار بحر اوقیانوس کا ساحل جس میں سیکڑوں چھپے ہوئے کوو، انلیٹ اور ویران ساحل ہیں، برسوں سے غیر قانونی منشیات کے لیے ایک اہم یورپی گیٹ وے رہا ہے۔
رواں ماہ کے اوائل میں پولیس نے کہا تھا کہ انہوں نے گلیشیا میں ویگو کی بندرگاہ سے منجمد ٹونا کی ایک کھیپ میں چھپائی گئی 7.5 ٹن کوکین ضبط کی ہے جسے البانیہ کے کارٹیلز نے درآمد کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News