
نگراں وزیراعظم کی برطانوی اخبارٹیلی گراف میں غیرقانونی تارکین وطن کےحوالےسےخصوصی تحریر
نگراں وزیراعظم نے برطانوی اخبارٹیلی گراف میں غیرقانونی تارکین وطن کے حوالے سے خصوصی تحریرمیں کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ دہائیوں میں آئرلینڈکی آبادی کے برابرتارکین وطن آئے۔
ٹیلی گراف میں شائع ہونے والی اہم اور خصوصی تحریری میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ہم نےفراخدلی سےتارکین وطن کی اتنی بڑی تعدادکوسنبھالاہے، مہمان نوازی پاکستان کے ڈی این اے میں شامل ہے، تارکین وطن کورضاکارانہ طورپررجسٹریشن، وطن واپسی کےمواقع فراہم کیے۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ یہ کہنابالکل غلط ہے کہ پاکستان نےجلدبازی سےکام لیا، بہت سےغیرقانونی لوگ بلیک مارکیٹ میں کام کرتے ہیں، کوئی ٹیکس نہیں دیتے۔ یہ لوگ انڈرورلڈ کے استحصال کا شکار بھی ہیں۔
نگراں وزیر اعظم کی برطانوی اخبار ٹیلی گراف میں غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے خصوصی تحریر
یہ کہنا غلط ہے کہ پاکستان نے جلد بازی سے کام لیا، نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ
براہ راست دیکھیں:https://t.co/d9lAsOIKwT#BOLNews #AnwaarulHaqKakar pic.twitter.com/Z6INPj9a6IAdvertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) December 18, 2023
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اگست2021سے16افغان شہریوں نےپاکستان میں خودکش حملےکیےہیں، غیرقانونی مقیم افرادکےانخلاکی پاکستان پالیسی سےمتعلق غلط معلومات ہے۔ سوشل میڈیا پربے بنیاد الزامات کی بھرمار ہے۔
خصوصی تحریری میں انوارالحق کاکڑنے کہا کہ تارکین وطن سےاحترام کےساتھ برتاؤکرنےکےسخت احکامات ہیں، ہم نے تقریباً 79 ٹرانزٹ مراکز قائم کیے ہیں، مراکز میں مفت کھانا، پناہ گاہ، طبی سہولیات فراہم کررہےہیں۔
نگراں وزیراعظم نے تحریرمیں کہا کہ برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی ودیگرممالک بھی تارکین وطن کےمسائل سےدوچار ہیں، بڑی تعداد میں ملک میں جگہ دے کرقومی سلامتی پرمزیدسمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ ہمارا مقصدپاکستان کومحفوظ، پُرامن اورخوشحال بنانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News