غیر قانونی سمز کے اجراء کو روکنے کے لیے پی ٹی اے کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد: پی ٹی اے نے سمز کے اجراء اور فعالیت کے ایس او پیز میں تبدیلی کردی ہے۔
غیرقانونی سمز کے اجراء کو روکنے کے لیے پی ٹی اے نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سمز کے اجراء اور فعالیت کے ایس او پیز میں تبدیلی کردی ہے جب کہ دوسری نئی سم کا اجراء اور فعالیت اب 8 گھنٹے کے بجائے 7 دن میں ہوگی۔
پی ٹی اے کے مطابق پہلی نئی سم کا اجراء اور فعالیت 8 گھنٹے میں ہی ہوگی، ڈوپلیکیٹ سم کارڈ یا نمبر بھی 8 گھنٹے میں ہی جاری ہوجائے گا۔
پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ سم اجراء اور فعالیت کے نئے ایس او پیز 24 جنوری سے نافذ العمل ہوں گے اور نئے ایس او پیز تمام آپریٹرز، کسٹمر سروس سینٹرز، فرنچائزز اور ریٹیلرز پر لاگو ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے کا سموں کے غیر قانونی اجراء کے خلاف کریک ڈاؤن
حکام کا کہنا تھا کہ نادرا بھی اپنے نظام میں ان ایس او پیز کو لاگو کرے گا جب کہ صارفین کی جانب سے ایک دن میں کئی کئی سمز کے اجراء پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی اے نے بتایا کہ ایک دن میں کئی سمز کے اجراء میں جعلی انگوٹھوں کا استعمال کیا جاتا ہے، جعلساز واٹس ایپ انسٹال کرکے کسی اور کے نام پر جاری سم پھینک دیتے ہیں۔
پی ٹی اے حکام نے مزید کہا کہ نئے ایس او پیز سے جعلسازی اور فراڈ کے واقعات میں کمی آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
