Advertisement
Advertisement
Advertisement

فری لانسرز کی سہولت کے لیے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بڑا اقدام

Now Reading:

فری لانسرز کی سہولت کے لیے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بڑا اقدام
فری لانسرز کی سہولت کے لیے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بڑا اقدام

اسلام آباد: فری لانسرز کی سہولت کے لیے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے 10 ہزار ای روزگارسینٹرز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے فری لانسرز کی سہولت کے لیے 10 ہزار ای روزگارسینٹرز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان اسلام آباد میں ’’ٹیک ڈیسٹینیشن‘‘ کے عنوان سے میگا ایونٹ میں ہوگا۔

نگراں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کہتے ہیں کہ پاکستان میں 15 لاکھ فری لانسرز باقاعدہ کام کررہے ہیں، ان فری لانسرز میں سے بیشتر کو مطلوبہ سہولیات میسر نہیں ہیں۔

ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ تمام سہولیات سے آراستہ ہر ای روزگار مرکز میں 100 لوگوں کے کام کی گنجائش ہوگی اور ہر مرکز میں 100 ورکنگ اسٹیشن یعنی 10 لاکھ فری لانسرز کے لیے سہولت ہوگی۔ یہ 10 لاکھ فری لانسرز سالانہ 10 ارب ڈالرز قیمتی زرمبادلہ کماسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے کامیاب ترین 4 ماہ رہے، انفارمیشن اور ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کے فروغ کیلئے 13 انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر عمر سیف کا مزید کہنا تھا کہ چار ماہ کی مختصر مدت میں ایس آئی ایف سی کی بھرپور معاونت سے اقدامات ممکن ہوسکے اور ان اقدامات سے براہ راست فائدہ عوام کو ہوگا، ملک میں بھاری سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہورہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر