
گزشتہ ہفتے ٹوکیو ایئرپورٹ کو مسافر طیارے اور کوسٹ گارڈ کے طیارے کے درمیان حادثے کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔
خلیجی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق 2 جنوری کو ہونے والے حادثے کے بعد جلتے ہوئے طیارے میں سوار تمام 379 مسافر اور عملہ بچ گئے تھے تاہم کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرانے والے چھ میں سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ٹوکیو کے ہنیڈا ہوائی اڈے پرآج فلائٹ آپریشن معمول پر آ گیا ہے، چھ روز قبل ایک ہوائی جہاز اور چھوٹے طیارے کے درمیان خوفناک تصادم میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
2 جنوری کو پیش آنے والے حادثے کے بعد جاپان ایئرلائنز کے جلتے ہوئے طیارے میں سوار تمام 379 مسافر اور عملہ بچ گئے تھے تاہم کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرانے والے چھ میں سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ہنیدہ ایئرپورٹ کا رن وے جہاں یہ حادثہ پیش آیا تھا تب سے بند ہے جس کے نتیجے میں دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک پر سیکڑوں گھریلو پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
ٹوکیو ایئرپورٹ کے ترجمان نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ رن وے سی نے آج دوبارہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
کارکنوں نے دونوں طیاروں کی جلی ہوئی باقیات کو نکال لیا ہے اور جاپانی تفتیش کار فرانس، برطانیہ اور کینیڈا کے ہم منصبوں کے ساتھ مل کر حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری کیے گئے مراسلے میں بتایا گیا تھا کہ کوسٹ گارڈ کے طیارے کو رن وے سے پہلے رکنے کی ہدایت کی گئی تھی اور جے اے ایل طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوسٹ گارڈ کے پائلٹ، جو واحد زندہ بچ گئے تھے، کا ماننا ہے کہ ان کے پاس رن وے پر جانے کی کلیئرنس تھی، جہاں ان کا طیارہ حادثے سے قبل تقریبا 40 سیکنڈ تک کھڑا رہا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News