قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عامر جمال نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عامر جمال تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں 18 وکٹیں حاصل کرلیں جب کہ ٹیسٹ کی ایک ہی اننگز میں 80 سے زائد رنز اور 6 وکٹیں لینے والے وہ دوسرے کرکٹر بن گئے۔
سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عامر جمال نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر قومی بیٹنگ کو سہارا دیا اور اسکور بورڈ 313 تک پہنچایا جس کے بعد بولنگ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 299 رنز پر ڈھیر کردیا۔
عامر جمال نے سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 82 رنز بنانے کے بعد 21.4 اوورز کے دوران 69 دیکر 6 وکٹیں بھی حاسل کیں اور یوں وہ پاکستان کے دوسرے ایسے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے کسی بھی ایک اننگز میں نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد 5 وکٹیں حاصل کیں۔
عامر جمال سے قبل وسیم اکرم نے 1990 میں آسٹریلیا کیخلاف 52 اور 123 رنز کی اننگز کھیلی تھیں اور ایک اننگ میں پانچ اور دوسری اننگ میں ایک وکٹ لی تھی۔
واضح رہے کہ سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 313 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی تاہم عامر جمال کی شاندار بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کی پوری ٹیم 299 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں قومی ٹیم کو 14 رنز کی برتری حاصل ہوئی تاہم دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل فلاپ ہوگئی اور تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 7 وکٹ کے نقصان پر 68 رنز بنالیے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
