ای سی سی کا اجلاس، متعدد منصوبوں کیلئے فنڈز کی منظوری
ای سی سی کے اجلاس میں متعدد منصوبوں کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں 5 نکاتی ایجنڈا زیر بحث آیا۔
اجلاس میں مالی سال 2023,24 کیلئے آئی بی کو فنڈز کی فراہمی کی سمری پیش کی گئی۔
ای سی سی نے آئی بی کیلئے 25 کروڑ کے اضافی فنڈز، سبسڈری گرانٹ ایگریمنٹ انفراسٹرکچر پراجیکٹ کیلئے فنانس ڈویژن کی سمری، درآمدی یوریا کی فروخت کے طریقہ کار سے متعلق سمری کی مشروط، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کیلئے 3 ارب 56 کروڑ روپے کی گرانٹ، وزارت بین الصوبائی رابطہ کیلئے 10 کروڑ روپے کی گرانٹ جبکہ بین الصوبائی رابطہ کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ مالی سال 2023,24 کیلئے منظور کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
