Advertisement
Advertisement
Advertisement

سروےاورپروگرامزپرپابندی کیخلاف درخواست پرالیکشن کمیشن کے ذمہ دارافسرکی طلبی

Now Reading:

سروےاورپروگرامزپرپابندی کیخلاف درخواست پرالیکشن کمیشن کے ذمہ دارافسرکی طلبی

عدالتوں میں بروقت چالان نہ بھجوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

‏لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا پرانتخابی حلقوں میں سروے اور پروگرامز پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے الیکشن کمیشن کے ذمہ دارافسر کوطلب کر لیا۔ 

جسٹس علی باقرنجفی نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ بادی النظرمیں الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن صرف الیکشن کےدن کیلئے ہے، ایسی پابندی لگانے کی وجہ سمجھ نہیں آتی، پوری دنیا میں الیکشن کے دوران حلقوں کے مسائل پر بات اورسروے ہوتے ہیں۔

درخواست گزارمیاں دائود ایڈووکیٹ نے دلائل دیے جس میں انھوں نے مؤقف اختیارکیا کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ کی دفعہ 233 کے تحت میڈیا کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کیا۔ ضابطہ اخلاق کی آڑ میں انتخابی حلقوں میں رپورٹنگ پر پابندی عائد کردی گئی۔

وکیل درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ انتخابی کوڈ آف کنڈکٹ کی کلاز 12 کی بنیاد پر پیمرا نے پابندی کا غیر قانونی نوٹیفکیشن جاری کیا۔ ‏الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی کلاز12 آئین پاکستان کے متصادم ہے، ‏الیکشن کمیشن کا اقدام بنیادی انسانی حقوق اور معلومات تک رسائی کے اقدام کیخلاف ہے۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ‏عدالت الیکشن کمیشن کیجانب سے لگائی گئی پابندی کا اقدام کالعدم قراردے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر