
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما المعروف خوابوں کے شہزادے منظور وسان کی پیشگوئی سامنے آگئی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان کہتے ہیں کہ عام انتخابات ہوں گے، مگر 10 دن اہم ہیں اور ان دنوں میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تو طے ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، ججز کا استعفیٰ آنا مستقبل کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوگا، احتساب سب کا ہونا چاہیے اور سب دیکھ رہے ہیں کہ احتساب ہورہا ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ دیگرجماعتوں سے ناراض لوگوں کے پارٹی میں آنے سے پی پی پی کو فائدہ مل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت عظمیٰ کے لیے پہلے مقابلہ سخت دکھائی دے رہا تھا مگر اب وہ دکھائی نہیں دے رہا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ پہلے کی طرح اب مقبول نہیں، اب بلاول بھٹو زرداری کے حق میں صورت حال جارہی ہے، عوام کی خواہش ہے کہ اب نوجوان آگے آئیں۔
منظور وسان نے مزید کہا کہ میرا بیٹا ہالار خان وسان الیکشن میں دیگر نمائندوں سے زیادہ ووٹ لے گا اور الیکشن جیتنے کے بعد پتا لگے گا کہ مضبوط حکومت بنے گی یا اتحادی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News