Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیس کا کامیاب آپریشن، یرغمالی 5 بہنوں کو بازیاب کرا لیا

Now Reading:

پولیس کا کامیاب آپریشن، یرغمالی 5 بہنوں کو بازیاب کرا لیا

نائیجیریا کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کامیاب آپریشن کے بعد یرغمال 5 بہنوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق نائجیریا کی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک کے دارالحکومت میں اغوا کے بعد یرغمال بنائی گئی پانچ بہنوں کو کامیابی کے ساتھ بازیاب کرا لیا ہے۔

ان لڑکیوں کو ہفتے کی رات شمالی نائجیریا کے ایک جنگل میں پولیس اور فوج کے مشترکہ آپریشن کے دوران رہا کیا گیا تھا۔

ان بہنوں کو اس ماہ کے اوائل میں ابوجا میں ان کے گھر سے ایک اور بہن کے ساتھ لے جایا گیا تھا جسے بعد میں قتل کر دیا گیا تھا۔

اغوا کاروں نے ان کی رہائی کے لیے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، لیکن پولیس نے بیان میں کسی کی ادائیگی کا کوئی ذکر نہیں تھا۔

Advertisement

نائجیریا کی پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے ریاست کادونا کے کاجورو جنگل کے قریب ہونے والی اس کارروائی کے بعد لڑکیوں کو ان کے اہل خانہ سے ملا دیا گیا ہے۔

ان چھ بہنوں کو 2 جنوری کو ان کے والد منصور الکدریار کے ساتھ ابوجا کے مضافاتی علاقے بواری میں ان کے گھر میں یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے چچا مدد کے لیے بھاگے لیکن ان پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا اور تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا گیا۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے خاندان کے ایک رکن نے بتایا کہ اغوا کاروں نے منصور کو اس شرط پر رہا کیا کہ وہ تاوان کی بڑی رقم جمع کرے گا۔

لیکن اغواکاروں نے اس کی 21 سالہ بیٹی نبیحہ جو یونیورسٹی کے آخری سال کی طالبہ تھی، کو وارننگ کے طور پر قتل کر دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد جنگ بندی دوبارہ بحال؛ 42 فلسطینی شہید
بھارت نے روسی تیل کی خریداری محدود نہ کی تو بھاری ٹیرف ادا کرنا پڑے گا، ٹرمپ
میں بادشاہ نہیں ہوں ، امریکی صدر ٹرمپ بیک فٹ پر آ گئے
امن معاہدہ خطرے میں ،اسرائیل نے غزہ جانے والی امداد پھر روک دی ، تازہ حملوں میں 33 فلسطینی شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر