بشری بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبعی معائنہ مکمل، الگ سیل میں منتقل کردیا گیا
توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتاری کے معاملے میں بشری بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبعی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جیل حکام نے بتایا کہ بشری بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبعی معائنہ مکمل کر لیا گیا اور انھیں الگ سیل میں منتقل کر دیا گیا۔
جیل حکام نے بتایا کہ بشری بی بی کے سامان کی مکمل تلاشی اور فگر پرنٹس کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔
واضح رہے کہ بشری بی بی کو آج توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید اور787 ملین جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ عدالتی فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچیں۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل پہنچنے پربشری بی بی کو خواتین پولیس اہلکاروں نےتحویل میں لیا۔ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچ کرانتظارگاہ میں بیٹھی رہییں۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے اڈیالہ جیل میں مختصر فیصلہ سنایا، جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا سنائی۔
بانی پی ٹی آئی کو کسی بھی عوامی عہدے کیلئے 10 سال کیلئے ناہل قرار دے دیا گیا ہے جبکہ دونوں پرمجموعی طورپر1 ارب 57 کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا سے متعلق تفصیل پڑھیں۔
دوسری جانب حالیہ ملکی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی کے معاملے پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے، جیل کے فرنٹ، عقب اوراطراف میں مزید سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے اطراف گشت کو بھی مزید مؤثر بنایا گیا ہے، جیل کی بیرونی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے تمام اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے، اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی کے لئے جیل حکام اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔
راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ سینئر افسران وقتاً فوقتاً سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں، اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی کے لئے پہلے سے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
