
بیجنگ میں نئے پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے چینی صدر کو اسناد سفارت پیش کر دیں
بیجنگ میں نئے پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے چینی صدر کو اسناد سفارت پیش کر دیں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شاندار تقریب کے دوران چینی صدر شہ چن پنگ کو اسناد سفارت پیش کیں۔
اسناد پیش کرنے کے بعد سفیر پاکستان اور چینی صدر کی مختصر ملاقات بھی ہوئی جس کے دوران چینی صدر نے خلیل ہاشمی کو بطور سفیر ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
تقریب میں چینی وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ خلیل ہاشمی عوامی جمہوریہ چین میں پاکستان کے 22ویں سفیر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News