
معروف بھارتی اداکارہ فلم کے سین کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئیں
بھارت کی معروف اداکارہ نینتھارا فلم اناپورانی’ کی وجہ سے نئی مشکلات کا شکار ہوگئیں ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نینتھارا کے خلاف فلم کے سین میں بریانی پکانے اور نماز ادا کرنے سمیت کچھ مناظر پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
یہ شکایت اداکارہ نینتھارا، جئے، مصنف و ہدایت کار نیلیش کرشنا، پروڈیوسر جتن سیٹھی، آر رویندرن، اور پنیت گوئنکا، زی اسٹوڈیو کے چیف بزنس آفیسر شارق پٹیل، اور نیٹ فلکس انڈیا کی سربراہ مونیکا شیرگل کے خلاف درج کی گئی۔
نیلیش کرشنا کی ہدایت کاری میں بنائی گئی، ‘اناپورانی’ 1 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی جبکہ 29 دسمبر کو نیٹ فلکس پر اس کی اسٹریمنگ شروع ہوئی اور ایک ہفتے کے اندر، کئی تنظیموں نے فلم کے مواد کو برا بھلا کہا، جو انہوں نے ‘ہندو مخالف’ ہونے کا دعویٰ کیا۔
ہندو آئی ٹی سیل کے بانی رمیش سولنکی نے فلم کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے ترجمان شری راج نائر نے نیٹ فلکس کو فلم کو ہٹانے کا انتباہ دیا تھا۔
I have filed complain against #AntiHinduZee and #AntiHinduNetflix
At a time when the whole world is rejoicing in anticipation of the Pran Pratishtha of Bhagwan Shri Ram Mandir, this anti-Hindu film Annapoorani has been released on Netflix, produced by Zee Studios, Naad Sstudios… pic.twitter.com/zM0drX4LMR
— Ramesh Solanki (@Rajput_Ramesh) January 6, 2024
AdvertisementWe are strictly warning you @NetflixIndia to immediately withdraw this evil movie of yours or else be ready to face legal consequences and @BajrangDalOrg style action.@ZeeStudios_ pic.twitter.com/AVX9h4jHQ6
— Shriraj Nair (@snshriraj) January 9, 2024
ان الزامات کے جواب میں، Zee Studios اور Netflix نے فلم کو عارضی طور پر اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے ہٹا کر، ضروری ترامیم کے ذریعے متنازعہ عناصر سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے باہمی تعاون کے ساتھ موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ ڈیبیوٹنٹ ڈائریکٹر نیلیش کرشنا کی ‘اناپورانی’ میں نینتھارا، جئے، ستیہ راج، کے ایس روی کمار، اچیوتھ کمار، رینوکا اور سچو اہم کرداروں میں ہیں۔
یہ فلم اناپورانی کے بارے میں ہے، جو تامل ناڈو کے سری رنگم کے ایک قدامت پسند برہمن خاندان سے تعلق رکھتی ہے جس کا مقصد بھارت کی ایک اعلیٰ شیف بننا ہے ۔
یہ فلم پہلے سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی جہاں اسے مثبت ردعمل نہیں ملا اور ایک ماہ بعد ہی اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News