Advertisement
Advertisement
Advertisement

توشہ خانہ ریفرنس میں چارج شیٹ کی تفصیلات سامنے آ گئیں

Now Reading:

توشہ خانہ ریفرنس میں چارج شیٹ کی تفصیلات سامنے آ گئیں

توشہ خانہ کیس میں دائر ریفرینس کی چارچ شیٹ کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس میں بانی پی ٹی آئی نے غیر قانونی تحائف اپنے پاس رکھ لیے تھے۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس چارج شیٹ کی تفصیلات سامنے آگئی سابق وزیر اعظم و بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے 108 میں سے 58 تحائف غیر قانونی طورپر اپنے پاس رکھ لئے تھے۔

تحائف کی قیمت بھی کم ظاہر کی گئی گراف جیولری کی دباو میں کم قیمت لگانے والے صہیب عباسی وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت عظمی کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو مختلف سربراہان مملکت کی جانب سے 108 تحائف ملے۔

ان 108 تحائف میں سے 58 تحائف ملزمان نے رکھ لیے اور ان تحائف کی کم مالیت ظاہر کرکے رکھے گئے۔

Advertisement

ملزمان نے سعودی ولی عہد سے ملنے والا جیولری سیٹ بھی کم مالیت پر حاصل کیا اور بشری بی بی نے سعودی ولی عہد سے ملنے والا جیولری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کروایا۔

ملزمان تحائف توشہ خانہ میں جمع کرواںے کے پابند تھے،رولز کے مطابق ہر تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرانا ہوتا ہے۔

سعودی عرب سے ملا تحفہ ملٹری سیکریٹری وزیراعظم نے 2020 میں رپورٹ کیا جو گراف جیولری سیٹ کو رپورٹ کرنے کے بعد قانون کے مطابق جمع نہیں کرایا گیا۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے مجموعی طور پر 58 تحفے پاس رکھے۔

نیب نے تحقیقات میں پرائیویٹ مارکیٹ سے بھی تخمینہ لگوایا اور تحقیقات میں ثابت ہوا گراف جیولری سیٹ کی کم قیمت لگائی گئی۔

گراف جیولری گفٹ کی قیمت کا تخمینہ لگانے والے صہیب عباسی وعدہ معاف گواہ بن گئےاور بیان دیا کہ دباؤ میں آکرگراف جیولری گفٹ کی کم قیمت لگائی، صہیب عباسی کی خدمات پرائیوٹ طور پر کی گئیں تھیں۔

Advertisement

توشہ خانہ ریفرنس میں نیب گواہان کی فہرست سامنے آگئی، نیب بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف 20 گواہ پیش کرے گا جبکہ تحفے کا پرائیویٹ طور پر تخمینہ لگانے والے صہیب عباسی بطور وعدہ معاف گواہ پیش ہوں گے۔

گواہان کی فہرست میں ایک وعدہ معاف گواہان سابق وزیراعظم کےملٹری سیکرٹری اور ڈپٹی ایم ایس ڈپٹی قونصلیٹ جنرل دبئی رحیم اللہ، توشہ خانہ کے سیکشن افسران بھی گواہی دیں گے۔

پی ایم آفس کے اسسٹنٹ سیکرٹری پروٹوکول زاہد سرفراز بھی نیب کے گواہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر