Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپریم جوڈیشل کونسل نےجسٹس ریٹائرڈ مظاہرنقوی کو نوٹس جاری کردیا

Now Reading:

سپریم جوڈیشل کونسل نےجسٹس ریٹائرڈ مظاہرنقوی کو نوٹس جاری کردیا
سپریم جوڈیشل کونسل

جسٹس(ر)مظاہرنقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی کیخلاف سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس ریٹائرڈ مظاہرنقوی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اجلاس کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے ہدایت کی کہ جسٹس (ر) مظاہر نقوی ذاتی حیثیت میں یا پھر اپنے وکیل کے ذریعے پیش ہوں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوڈیشل کونسل چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایت کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں جسٹس سردار طارق، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اخترافغان شریک ہوئے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں سینئرجج جسٹس اعجاز الاحسن نے شرکت نہیں کی۔ اجلاس میں جسٹس مظاہرنقوی کے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفکیشن پیش کیا گیا۔

اٹارنی جنرل نے کونسل کی معاونت کرتے ہوئےمظاہرنقوی کا استعفیٰ اجلاس میں پڑھ کر سنایا۔ انھوں نے کہا کہ اگر کوئی جج استعفیٰ دے جائے تو کونسل کے رولزکے مطابق اس کے خلاف مزید کارروائی نہیں ہوسکتی۔

Advertisement

کونسل کے رکن جسٹس امیربھٹی کی جانب سے آرٹیکل 209(3) کی نشاندہی کی گئی جس پراٹارنی جنرل نے کہا کہ آئین کے مطابق کوئی رکن دستیاب نہ ہو تو اس کے بعد سینئر کونسل کا رکن ہوگا۔

چیئرمین جوڈیشنل کونسل نے کہا کہ جسٹس منصورعلی شاہ کی دستیابی کی صورت میں اجلاس دوبارہ ہوگا، جسٹس اعجاز الاحسن کونسل اجلاس کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ ارکان پورے ہوں تو استعفی کے بعد کارروائی جاری رکھنے یا نہ رکھنے پر معاونت کروں گا، اس کے ساتھ ہی کونسل کا اجلاس ساڑھے تین بجے تک ملتوی کیا گیا۔ وقفے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس شروع ہوا، جسٹس اعجازالاحسن کی جگہ جسٹس منصورعلی شاہ کونسل اجلاس میں شامل ہوئے۔

چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ جسٹس مظاہرنقوی کا استعفیٰ تو بالکل آخری مرحلے پرآیا ہے۔ شروع میں استعفیٰ اتا تو صورتحال مختلف ہوتی۔

صدرمملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کے استعفے منظوری کا نوٹیفکشن جاری کیا۔  جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی نے گزشتہ روز دس جنوری کو استعفی دے دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر