
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل جھرلو جھرلو کی صدائیں قابل قبول نہیں ہیں۔
سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے تیر کا نشان چھین کر ریٹرننگ افسران توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں، بہتر ہے کہ بیلٹ پیپر پر صرف کاغذی شیر کا نشان چھاپ دیا جائے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیش انتخابی نشان کے ابہام کو دور کرے اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں سے تیر کا نشان کس بنیاد پر چھینا جا رہا ہے۔
سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ انتخابات کے عمل مشکوک بنایا جا رہا ہے اور ریٹرننگ افسران کا ایک طرف جھکاؤ کا تاثر نقصان دہ ہے، الیکشن کے عمل کو شفاف بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کا فرض ہے کہ الیکشن عمل کو شفاف بنائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News