Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کے عالمی دہشت گرد ہونے پر ایک اور مہر لگ گئی

Now Reading:

بھارت کے عالمی دہشت گرد ہونے پر ایک اور مہر لگ گئی
بھارت دہشتگرد

بھارت کے عالمی دہشت گرد ہونے پر ایک اور مہر لگ گئی

جمہوریہ چیک کی عدالت نے خالصتانی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث نکھل گپتا کو امریکہ کے حوالے کرنے کی اجازت دے دی۔

امریکہ نے جمہوریہ چیک کی جیل میں موجود بدنام زمانہ بھارتی اسمگلر نکھل گپتا کی حوالگی کی درخواست کی تھی۔ امریکی انٹیلی جنس نے انڈر کوور آپریشن کے ذریعے نکھل گپتا اور بھارتی حکومت کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا تھا۔

پراگ ہائیکورٹ نے چیک حکومت کو نکھل گپتا کی امریکہ کو حوالگی کی اجازت دے دی۔ چیک حکام کے مطابق امریکہ نے اپنی سرزمین پر قتل کی سازش میں ملوث ہونے پر بھارتی ایجنٹ کی حوالگی کی درخواست کی تھی۔

چیک وزارت انصاف کے مطابق ہائیکورٹ کی اجازت کے بعد اب وزیر انصاف نکھل گپتا کی حوالگی کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

بھارتی ایجنٹ نکھل گپتا نے پکڑے جانے پر مضحکہ خیز دعوی کرتے ہوئے ڈھونگ رچایا کہ میں وہ نہیں جو امریکہ مجھے سمجھ رہا ہے۔

Advertisement

بدنام زمانہ بھارتی ایجنٹ نےنوٹنکی کی کہ امریکی حکام کو غلط فہمی ہوئی ہے۔ نکھل گپتا عرف ’نِک‘ پر قتل کے لیے کرائے کے قاتل کی خدمات حاصل کرنے کا الزام ہے۔

امریکی پراسیکیوٹرکا کہنا ہے کہ نکھل نے ایک لاکھ امریکی ڈالر کے عوض قاتک کو راضی کرنے کی کوشش کی، نکھل سے بھارتی اہلکار نے براہ راست رابطہ کیا تھا۔ بھارتی اہلکارنے مبینہ طور پر کہا تھا کہ وہ قتل کے لئے ڈیڑھ لاکھ ڈالر دینے کو تیار ہیں۔

امریکی پراسیکیوٹرنے کہا کہ کام کے معیار کے حساب سے آفر مزید بڑھانے کی بھی پیش کش کی گئی تھی۔

صدر جو بائیڈن نے ڈائریکٹر سی آئی اے ولیم برنز اور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس ایورل ہینز پر مشتمل امریکی اٹیلیجنس کے اعلیٰ حکام کو بھارت بھجوایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر