Advertisement
Advertisement
Advertisement

جرمنی میں شدید برفباری کے باعث 500 پروازیں منسوخ

Now Reading:

جرمنی میں شدید برفباری کے باعث 500 پروازیں منسوخ

شدید برفباری اور شدید بارشوں کے باعث جرمنی میں 500 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق آج جرمنی بھر میں شدید برفباری اور شدید بارشوں کے باعث 500 پروازیں اور ٹرینیں منسوخ کردی گئیں، برفیلی سڑکوں پر حادثات ہوئے جبکہ اسکول بھی بند رہے۔

جرمنی بھر میں بہت سے اسکول اور کنڈر گارٹن دن بھر کے لئے بند ہیں ، اور کچھ کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کا آپشن پیش کیا ہے۔

جرمنی کے سب سے بڑے فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر 500 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ میونخ میں 250 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

مغربی جرمنی میں ساربروکین ہوائی اڈے کو دن بھر کے لیے بند کر دیا گیا جبکہ ڈوسلڈورف اور کولون/بون ہوائی اڈے بھی تاخیر اور منسوخی سے متاثر ہوئے۔

Advertisement

نیشنل ٹرین آپریٹر ڈوئچے بان نے طویل فاصلے کے متعدد کنکشن منسوخ کردیئے اور اعلان کیا کہ شدید موسم کی وجہ سے اس کی تیز رفتار آئی سی ای ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود ہوگی۔

جرمنی کے مغربی اور جنوبی علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے بدھ کی علی الصبح برفانی سڑکوں پر بے شمار حادثات پیش آئے۔

احتیاط کے طور پر ملک میں بہت سے اسکول اور کنڈر گارٹن دن بھر کے لیے بند رہے اور کچھ کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کا آپشن پیش کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر