Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیم کی طرح ذکاء اشرف بھی ہمت ہار بیٹھے، مینجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

Now Reading:

ٹیم کی طرح ذکاء اشرف بھی ہمت ہار بیٹھے، مینجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں عبرت ناک شکستوں کے بعد کھلاڑیوں کی طرح ذکاء اشرف نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک ہفتہ قبل نگراں حکومت نے اسی مینجمنٹ کمیٹی کو اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی، مگر ذکاء اشرف نے اس کے باوجود پی سی بی کے ایوان سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذکاء اشرف نے اپنا استعفیٰ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو بھیج دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف نے اپنا استعفیٰ آج مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا، کمیٹی کے ممبران نے انہیں استعفیٰ دینے سے منع کیا لیکن ان کا کہنا تھا کہ جب کام نہیں کرنے دیا جائے گا تو اس عہدے کا کیا فائدہ۔

Advertisement

ایک طرف قومی کرکٹ آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ میں شکستوں کے بھنور میں پھنسی ہوئی ہے تو دوسری طرف کرکٹ کے انتظامی امور کی قیادت کرنے والے بھی علیحدہ ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ذکاء اشرف کا استعفیٰ پاکستان کرکٹ کے حلقوں میں غیر معمولی طور پر حیرت کا باعث ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر